Loading
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران جنگ کے باعث بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کے پیش نظر عوام سے سونا خریدنے سے گریز، ایندھن کی بچت اور غیر ضروری اخراجات کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے قوم سے خطاب اور حکومتی اجلاسوں میں کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال، خاص طور پر ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش، بھارت کی معیشت پر براہ راست اثر ڈال رہی ہے۔
انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ کم از کم ایک سال تک سونا خریدنے سے اجتناب کریں تاکہ ملک کا قیمتی زرمبادلہ محفوظ رکھا جا سکے۔ بھارت دنیا کے بڑے سونا درآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، جس کے باعث زرمبادلہ پر دباؤ بڑھتا ہے۔
مودی نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے کیونکہ بھارت کی تقریباً 90 فیصد ایل این جی درآمدات آبنائے ہرمز کے راستے آتی ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے اس اہم بحری راستے پر پابندیوں اور کشیدگی کے باعث توانائی بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نے ورک فرام ہوم پالیسی دوبارہ اپنانے پر بھی زور دیا تاکہ ایندھن کے استعمال میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے عوام سے غیر ضروری خریداری اور اخراجات کم کرنے کی اپیل بھی کی۔
https://www.aljazeera.com/news/liveblog/2026/5/11/iran-war-live-trump-slams-tehrans-reply-israel-kills-2-medics-in-lebanon
نریندر مودی نے کھانے کے تیل کے استعمال میں کمی کی بھی درخواست کی اور کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ بیرون ملک سے درآمد ہونے والی کیمیائی کھادوں پر انحصار کم کریں۔
ماہرین کے مطابق عالمی تیل قیمتوں میں اضافے اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث بھارت سمیت کئی ایشیائی معیشتیں شدید دباؤ کا شکار ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل