Loading
آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے واضح کیا ہے کہ گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس اور اسٹیو اسمتھ کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر ختم نہیں ہوئے۔
آسٹریلیا نے جون میں بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں جن کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں یہ تینوں کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔
ٹیم سے پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ کو بھی آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ آئندہ مصروف ٹیسٹ شیڈول کی تیاری کر سکیں۔
میکسویل اور اسٹوئنس گزشتہ کئی برسوں سے آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں اور 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
تاہم حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی ناقص کارکردگی کے بعد سلیکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جارج بیلی کے مطابق یہ فیصلہ مستقل نہیں بلکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے کیونکہ 2028 کے ہوم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور لاس اینجلس اولمپکس کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی صلاحیتوں کو مواقع دینا ضروری ہے۔
View this post on Instagram
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل