Loading
سندھ حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، حکام نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
یہ اعلان وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔
School Holidays In Punjab Will Start from The 22nd of May Till The 24th of August
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) May 11, 2026
صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 22مئی سے شروع ہوںگی، انشاء اللہ 24اگست کو اسکول دوبارہ کھلیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل