Loading
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی کی سپرٹینڈنٹ سے ملاقات کروائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بشری بی بی کی بیٹی اور بھابھی نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں بھابھی مہر النساء، بیٹی مبشرہ شیخ اور دو بچے روحی اور یوسف شامل تھے۔
ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر کی گئی۔ ملاقات سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے کمرہ میں 20 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیملی کی بشری بی بی سے ملاقات اور صحت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل