Tuesday, May 12, 2026
 

چین سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق بھی بات کروں گا، ٹرمپ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے کے آخر میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور اس دوران تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں اس یقین کا اعادہ کیا کہ مستقبل قریب میں تائیوان کی حیثیت پر چین کے ساتھ تنازعہ کا امکان نہیں ہے۔ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ ’میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ اس پر بات چیت کرنے جا رہا ہوں۔ صدر شی چاہیں گے کہ ہم یہ نہ کریں لیکن میں اس پر بحث کروں گا۔ یہ ان بہت سی چیزوں میں سے ایک ہے جن کے بارے میں میں بات کروں گا۔ واضح رہے کہ  ٹرمپ کے بدھ کو چین پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ نو سالوں میں ان کا چین کا پہلا دورہ ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل