Tuesday, May 12, 2026
 

راولپنڈی میں دو افراد کی گھر میں گھس کر خاتون سے مبینہ زیادتی، تیسرا ویڈیو بناتا رہا

 



راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقے قاضیاں میں دو افراد نے گھر میں زبردستی گھس کر شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ تیسرا شخص ویڈیو بناتا رہا، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ خاوند کی ورکشاپ ہے جبکہ اسکا ایک گیارہ اور سات سالہ بیٹا اور بیٹی ہیں، خاوند کام اور بچے اسکول چلے گئے تو گھر کا فرش دھو  رہی تھی۔ گیث کھلا ہوا تھا کہ اچانک قاضی مہتاب اور قاضی حماس ایک نامعلوم شخص کے ساتھ زبردستی گھر میں گھس آئے۔ قاضی مہتاب وغیرہ پکڑ کر کمرے میں لے گیے کپڑے پھاڑ کر دونوں نے باری باری زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ نامعلوم شخص ویڈیو بناتا رہا جسے سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہوں۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دوسری جانب لاہور کے علاقے شاد باغ میں ہوٹل پر پانی پینے کے لیے آئی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش ملزم الیاس کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی کے مطابق اوباش ملزم نے بچی کو پانی پلانے کے لیے آئی خاتون کے ساتھ زبردستی فحش حرکات کی اور فرار ہو گیا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل