Tuesday, May 12, 2026
 

سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری معاہدہ نافذ، شہری بغیر ویزا سفر کرسکیں گے

 



سعودی عربیہ اور روس کے درمیان ویزا فری معاہدہ آج سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگیا، جس کے تحت دونوں ممالک کے شہری بغیر ویزا ایک دوسرے کے ملک کا سفر کرسکیں گے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت سعودی عرب اور روس کے شہری 90 دن تک ایک دوسرے کے ملک میں قیام کرسکیں گے۔ ویزا استثنا کا اطلاق سرکاری، سفارتی اور عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے شہری بغیر ویزے سیاحت، کاروبار اور مختصر دوروں کے لیے سفر کرسکیں گے۔ اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025 کو سعودی دارالحکومت ریاض میں طے پایا تھا۔ معاہدے پر روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے دستخط کیے تھے۔ ماہرین کے مطابق ویزا فری معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، سیاحتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل