Loading
پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کے میدان میں ایک کے بعد ایک کامیابی کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی ادارے نے تصدیق کرتے ہوئے پاکستان کو کرپٹو کرنسی کی دنیا میں اسرائیل کے ہم پلہ قرار دیا ہے۔
کرپٹو ڈیجیٹل اثاثہ جات سے متعلق عالمی پلیٹ فارم ’کرپٹو سلیٹ‘ کی تازہ رپورٹ میں کہا کہ کرپٹو کی دنیا میں پاکستان اسرائیل کے ہم پلہ ہے اور پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کی ریگولیشنز پوری کرنے میں اسرائیل کے برابر آگیا ہے۔
کرپٹو سلیٹ کے تجزیے میں کہا گیا کہ پاکستان کا کرپٹو ریگولیٹری ادارہ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پیوارا) عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اسرائیل نے اپنی کرنسی شیکل پر مبنی اسٹیبل کوائن کی منظوری دی اور پاکستان نے ریگولیٹڈ کرپٹو کمپنیوں کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دی ہے۔
چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب نے بتایا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود ٹیکنالوجی میں آگے ہے اور اسرائیل کے ساتھ ڈیجیٹل شعبے میں مد مقابل ہونا بڑی پیش رفت ہے اور دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان کرپٹو میں کئی ممالک سے بہت آگے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے آئی ایجنٹس کرپٹو کرنسی میں لاکھوں ڈالرز کی ادائیگیاں کر رہے ہیں، آنے والے وقت میں ہمیں اپنے بچوں اور نوجوان نسل کو آرٹیفیشل انٹیلی جینس کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔
چیئرمین پیوارا نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت ڈیجیٹل انقلاب کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل