Tuesday, May 12, 2026
 

حکومت کا آئندہ بجٹ کے معاملے پر نواز شریف کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ

 



حکومت نے صدر آصف علی زرداری کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزیر خزانہ اور اقتصادی ٹیم کے ہمراہ جمعرات کو جاتی امرا میں میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اور ان کی ٹیم نوازشریف کو آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دے گی جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد سے رہنمائی بھی لے گی۔ شہبازشریف سابق وزیراعظم کو ملک کی سیاسی،سکیورٹی صورتحال  پر بھی بریف کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل