Wednesday, May 13, 2026
 

کانگریس رکن نے ایران جنگ میں امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا

 



امریکی کانگریس میں ہونے والی ایک سماعت کے دوران ایران کے ساتھ مبینہ جنگی صورتحال میں امریکی فضائیہ کو بڑے نقصان کا دعویٰ سامنے آیا ہے جس کے مطابق 39 جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں پینٹاگون کے چیف فنانشل آفیسر جے ہرسٹ سے سخت سوالات کیے تاہم انہوں نے اس حوالے سے واضح جواب دینے سے گریز کیا اور متعدد سوالات پر مبہم مؤقف اپنایا۔ کانگریس مین نے اپنی گفتگو میں امریکی دفاعی امور پر رپورٹ کرنے والی ویب سائٹ دی وار زون کا حوالہ دیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 39 روزہ مبینہ جنگ کے دوران امریکی فضائیہ نے تقریباً 13 ہزار پروازیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران مختلف اقسام کے طیاروں اور ڈرونز کو نقصان پہنچا جن میں 24 MQ-9 ریپر ڈرونز، متعدد ایف-15 اور اے-10 لڑاکا طیارے شامل ہیں۔ مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ جدید ففتھ جنریشن ایف-35 اے طیارہ بھی ایران کی فضائی حدود میں نشانہ بنا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔ اسی طرح کچھ طیارے کویت کی فضائی حدود میں بھی تباہ ہوئے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعض امریکی عسکری اثاثے اس لیے تباہ کیے گئے تاکہ وہ مخالف فورسز کے ہاتھ نہ لگ سکیں۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل