Wednesday, May 13, 2026
 

امریکا میں کتوں کی پُول پارٹی کا انعقاد

 



امریکا میں پالتو کتے سپلائی کرنے والی ایک کمپنی نے 277 کتوں کی پُول پارٹی منعقد کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں واقع چیوی بارک پارک میں چیوی نامی کمپنی نے ہر سائز کے 277 کتوں کو جمع کیا تاکہ بچوں کے پولز میں ڈبکی  لگوایا جا سکے۔ جمع ہونے والے کتوں کی تعداد گننے کے لیے موقع پر گینیز ورلڈ ریکارڈ کا اہلکار بھی موجود تھا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کتوں کی تعداد اتنی تھی کہ اس پارٹی کو دنیا کی سب سے بڑی ’ڈاگ پول پارٹی‘ کا گینیز ورلڈ ریکارڈ مل جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل