Loading
شہر قائد کا موسم آج بھی گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ نمی کا تناسب 55 تا 65 فیصد ہونے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے، آج اور کل معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی اور ہوا میں نمی کی وجہ سے آج دادو، لاڑکانہ، سکھر اور گھوٹکی کے اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل