Wednesday, May 13, 2026
 

پی آئی اے افسر لاہور ایئرپورٹ پر پروٹوکول کی آڑ میں شراب کی بوتلیں نکلواتے پکڑا گیا

 



پی آئی اے کا آفیسر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروٹوکول کی آڑ میں شراب کی بوتلیں نکلواتے پکڑا گیا۔ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بوتلیں قبضہ میں لے لیں، پکڑے جانے والے آفیسر کا انٹری پاس منسوخ کر دیا گیا اور معطل کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل اتحاد ایئر لائن سے آنے والا ایک مسافر اپنے ساتھ 65 کے قریب اعلیٰ کوالٹی کی شراب ساتھ لے کر آیا۔ پی آئی اے کے آفیسر صفدر گوندل جو پسنجر سروس آفیسر مع ساتھی آئے اور اس مسافر کو پروٹوکول کی آڑ میں نکلوانے کی کوشش کی مگر کسٹم آفیسر نے سامان کلیئر نہیں کیا اور بوتلیں ضبط کر لیں جس پر مسافر موقع سے فرار ہوگیا، صفدر گوندل اور ساتھی بھی اس دن ایئرپورٹ سے نکل گئے۔ اس حوالے سے کسٹم نے پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر کو اطلاع دی جس پر ان کے افسر ایئرپورٹ ڈیوٹی پر آئے تو کارروائی شروع کر دی گئی اور اسٹیشن مینجر نے اس حوالے سے ان کا بیان بھی ریکارڈ کیا۔ اے ایس ایف نے کارروائی شروع کرتے ہوئے ان افراد کا انٹری پاس کینسل، ایئرپورٹ ڈیوٹی سے ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کا کہا ہے۔ پرواز EY 284 ابو ظہبی سے آئی تھی۔ پی آئی اے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ متعلقہ آفیسر کو معطل کر دیا گیا ہے اور قانون کے تحت کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے، ملوث ہونے پر قانون کے تحت فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل