Loading
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹاپ ٹین میں شامل بلے باز سعود شکیل چھ درجے تنزلی کے بعد پندرہویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل واحد پاکستانی بولر نعمان علی تین درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
بلے بازوں کی فہرست میں جو روٹ، ہیری بروک، ٹریوس ہیڈ، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن بدستور بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
محمد رضوان اکیسویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی سے تئیسویں اور کپتان شان مسعود چھ درجے تنزلی سے چھیالیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔
بولرز کی فہرست میں ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ مچل اسٹارک، میٹ ہینری اور پیٹ کمنز ایک ایک درجہ ترقی سے بالترتیب دوسری سے چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
شاہین آفریدی کی چوبیسویں اور محمد عباس کی اٹھائیسویں پوزیشن برقرار ہے۔
Bangladesh's impressive #WTC27 victory over Pakistan in the first Test in Mirpur has helped a host of their stars make ground on the latest ICC Men's Test Player Rankings ????
Details ????https://t.co/fgjKCSUqHs
— ICC (@ICC) May 13, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل