Wednesday, May 13, 2026
 

سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

 



عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 4ہزار 690ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 100روپے کی کمی سے 4لاکھ 91ہزار 362روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 943روپے گھٹ کر 4لاکھ 21ہزار 263روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت 231 روپے کے اضافے سے 9ہزار 139 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 198روپے کے اضافے سے 7ہزار 835روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل