Wednesday, May 13, 2026
 

انگلش کرکٹ بورڈ کا کاؤنٹیز کیلیے سخت مالی قوانین متعارف کروانے کا فیصلہ

 



انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کاؤنٹیز کیلیے سخت مالی قوانین متعارف کرنے والا ہے۔ نئے قوانین کے تحت مسلسل خسارے میں جانے والے کلبز کے چیمپئن شپ پوائنٹس منہا کرلیے جائیں گے۔ پہلے یہ نظام آزمائشی طور پر لایا جائے گا تاکہ کاؤنٹیز خود کو ایڈجسٹ کر سکیں تاہم 2028 سے باقاعدہ سزائیں نافذ ہوں گی۔ نئے مجوزہ قوانین کے مطابق کاؤنٹی کلبز کو 4 سال کے عرصے میں منافع میں رہنا ہوگا۔ اگر وہ مسلسل خسارے میں رہیں تو پہلے سال ای سی بی کی طرف سے وارننگ ملے گی، دوسرے سال ’معطل‘ پوائنٹس کی سزا ہوگی جبکہ تیسرے سال باقاعدہ پوائنٹس کی کٹوتی شروع ہوجائے گی۔ Counties face points deductions for financial losses under strict new ECB rules | County Championship | The Guardian @matthughesmedia https://t.co/XqZwddI4u5 — Ali Martin (@Cricket_Ali) May 11, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل