Wednesday, May 13, 2026
 

منشیات اسمگلر انمول عرف پنکی کو وفاقی ادارے کے حوالے کیے جانے کا امکان

 



لاہور پولیس نے کہا ہے کہ کراچی سے منشیات اسمگلر انمول پنکی کا نام لاہور میں درج منشیات کے مقدمے میں سامنے آگیا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ ملزمہ کے بھائی ریاض بلوچ نے 2022 میں گرفتاری کے بعد بہن کا نام بتایا تھا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ کے بھائی ریاض بلوچ ولد مراد بخش کو 2022 میں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ منشیات فروشی کے الزام میں پنکی کے بھائی کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں 9 سی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ پنکی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی، جبکہ بھائی کو منشیات کے مقدمے میں چالان کردیا گیا، ملزمہ کے بھائی سے 1590 گرام منشیات برآمد ہوئی۔ ایف آئی آر کے مطابق بھائی کی گرفتاری کے دوران انمول پنکی تیز رفتار گاڑی میں فرار ہوگئی، ملزمہ کو وفاقی ادارے کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل