Wednesday, May 13, 2026
 

جعلسازوں کی جانب سے پی ٹی اے کا نام استعمال کرکے فراڈ کیے جانے کا انکشاف

 



ملک میں جعلسازوں کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا نام استعمال کرکے فراڈ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈوائزری میں پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ ادارہ کبھی بھی صارفین سے فون، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے ذاتی معلومات طلب نہیں کرتا، لہٰذا ایسے کسی بھی پیغام یا کال پر ہرگز اعتماد نہ کیا جائے۔ ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ صارفین مشکوک کالز، ای میلز یا پیغامات کی فوری اطلاع متعلقہ ادارے کو دیں اور کسی بھی نامعلوم لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں کیونکہ ایسے لنکس کے ذریعے ڈیٹا چوری کیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی اے نے مزید کہا ہے کہ صارفین اپنی حساس معلومات جیسے پاس ورڈ، پن کوڈ، شناختی کارڈ نمبر یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور ہر پیغام یا ای میل بھیجنے والے کی شناخت کی تصدیق لازمی کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل