Loading
فرانس میں پولیس نے گاڑی چلانے والوں کو نشہ آور پھل کھانے کے بعد سڑک پر پھرتے نشے میں دھت ہرن اور دیگر جنگلی جانوروں سے خبردار کر دیا۔
سون اے لوار ژوندرمری کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہرن نشہ آور پھل کھانے کے بعد مدہوش گول گول گھوم رہا ہے۔
پوسٹ پر پولیس کی جانب سے کیپشن ڈالا گیا کہ سبھی روڈ استعمال کرنے والے ہوش میں نہیں ہوتے۔
ژوندرمری نے مزید کہا کہ ہرن اور دیگر جانور کو نشہ آور پھل یا سڑے ہوئے پودے کھانے سے نشہ ہو سکتا ہے جس کے بعد وہ بالکل غیر متوقع برتاؤ کر سکتے ہیں۔
پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو خبردار کیا گیا کہ ان جانوروں کے اچانک گزر پر نظر رکھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل