Wednesday, May 13, 2026
 

پاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانیہ کے نئے وزیراعظم کی مضبوط امیدوار بن گئیں

 



برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے غیر متوقع نتائج نے ملک میں ایک نیا سیاسی بحران پیدا کردیا جس میں وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت کی مقامی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد حکمراں جماعت کے متعدد ارکان مستعفی ہوگئے اور وزیراعظم سے بھی اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاحال برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے استعفیٰ دینے سے متعلق اپنا مؤقف پیش نہیں کیا ہے لیکن 80 فیصد سے زائد ارکان کے دباؤ کے باعث حکمراں جماعت نے مبینہ طور پر کسی نئے امیدوار کی تلاش بھی شروع کردی۔ برطانیہ کے نئے وزیراعظم کے لیے کابینہ کے جن ارکان کا نام لیا جا رہا ہے ان میں پاکستانی نژاد شبانہ محمود دوڑ میں سب سے آگے نظر آتی ہیں۔ اگر وہ منتخب ہوگئیں تو نہ صرف پہلی پاکستانی نژاد بلکہ برطانیہ کی پہلی مسلم وزیراعظم بھی ہوں گی۔ تاہم اب بھی 100 کے قریب لیبر پارٹی کے ارکان وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل