Loading
پاکستانی ماسٹرز نے کینیڈا میں تاریخ رقم کر دی، میر طاہر اسحاق نے فائنل میں امریکی ٹاپ سیڈ کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
کینیڈا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق "یونیکس کینیڈین ماسٹرز بیڈمنٹن چیمپیئن شپ 2026" میں پاکستان نے 2گولڈ اور 1 برونز میڈل جیت لیے، میر طاہر اسحاق نے مینز سنگلز (60+) کے فائنل میں امریکی ٹاپ سیڈ کو 2-0 سے ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا
پلوشہ بشیر نے ویمنز سنگلز (35+) میں کینیڈین ٹاپ سیڈ اولمپین کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا، میر طاہر اسحاق اور نوید حق کی جوڑی نے مینز ڈبلز (50+) میں برونز میڈل حاصل کیا۔
پاکستانی ویٹرنز نے ثابت کر دیا کہ کلاس ہمیشہ مستقل رہتی ہے۔طاہر اسحاق کا کہنا تھاکہ پاکستان میری پہچان ہے اور میں یہ اعزاز اپنے ہم وطنوں کے نام کرتا ہوں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل