Friday, May 15, 2026
 

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلیے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

 



ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے لیے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ کھلاڑیوں کے 19 مئی اور 20 مئی کو فائنل ٹرائلز لیے جائیں گے جس کے بعد قومی ٹیم کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔ شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں گول کیپرز منیب الرحمان، علی رضا، فیضان جنجوعہ اور وقار شامل ہیں۔ ڈیفنڈرز کے لیے سفیان خان، محمد عبداللہ، ارشد لیاقت، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، حماد انجم، ندیم خان، علی حمزہ، عمر مصطفیٰ، ابوبکر، عبدالمنان، ارباز،  محمد احسن ندیم، محمد عماد اور رانا ولید پر اعتماد کیا گیا ہے۔ اسٹرائیکرز میں احمد ندیم، غضنفر، افراز خان، ذکریا حیات، رانا وحید، عبدالرحمان، حنان شاہد، عدیل لطیف، بشارت علی، علی مرتضیٰ، عمیر ستار، بلال، ابوذر، عبداللہ یوسف، حمزہ فیاض اور عبدالوہاب شامل ہیں۔ اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن سمیع اللہ خان، ممبران اولمپئن نعیم اختر، اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن منظور الحسن، اولمپیئن کاشف جواد، اولمپیئن ڈاکٹر عاطف بشیر موجود تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل