Loading
مالدیپ میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران پانچ اطالوی شہری ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کی وزارت خارجہ نے 5 غوطہ خوروں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ واو اٹول میں پیش آیا جہاں یہ گروپ تقریباً 50 میٹر کی گہرائی میں زیرِ آب غاروں کی ایک سیریز کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
وزارت خارجہ نے متاثرین کی شناخت یا حادثے کی صحیح وجہ کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں، سری لنکا میں اطالوی سفارت خانہ متاثرین کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور قونصلر مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل