Friday, May 15, 2026
 

حکومت پنجاب کا عید قربان کے پیش نظر تاجروں، دکانداروں کو بڑا ریلیف

 



حکومت پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے پیش نظر تاجروں اور دکان داروں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے لاک ڈاؤن کے تحت دکانیں جلدی بند کرنے کا حکم یکم جون تک معطل کردیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو یکم جون تک لاک ڈاؤن کے تحت 8 بجے تک دکانیں بند کرنا سے استشنیٰ مل گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 اپریل کو اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے تسلسل میں تمام دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور دیگر آؤٹ لیٹس کو یکم جون تک کاروبار مذکورہ وقت پر بند کرنے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے بھی شہر میں کاروبار کی بندش کے حوالے سے استثنیٰ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریستوران اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو ریلیف مل گیا ہے۔ ہوٹلز بیکرز ریستوران ایسوسی ایشن کے صدر فاروق چوہدری اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز بٹ نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق توانائی بچت پروگرام کے تحت شاپس 8 بجے اور سبزی، پھل، بیکرز اور ہوٹلز رات 10 بجے تک بند کرنا لازم تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل