Loading
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران ڈانٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اپنا ردعمل دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شازیہ عطا مری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک گفتگو گردش کر رہی ہے جو ایسے لوگوں کے درمیان ہے جو کئی برس سے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، اس سے یک طرفہ نہیں دیکھا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ لوگوں کے مشترکہ مفاد کو ترجیح دی ہے اور ہمیں عوام کی خدمت کے ہمارے مشترکہ مشن سے کوئی چیز دور نہیں کر پائے گی۔
One interaction that made its way on social media, between people who have worked closely together for many years, cannot be viewed in isolation. PPP has always prioritised the collective good of the people and nothing should take away from our joint mission of public service. https://t.co/ZsS4VesiQ9
— Shazia Atta Marri (@ShaziaAttaMarri) May 15, 2026
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی تھی جس کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ وفاقی وزرا مجوزہ 28 ویں ترمیم کے تحت تعلیم، صحت اور دیگر شعبے خاص طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) مرکز سے صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز دے رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے صحافی کے سوال پر کہا کہ وہ یہ تجویز دینے والے وفاقی وزیر کے حوالے سے نہیں جانتے، جس پر صحافیوں کی جانب سے رانا ثنااللہ کا نام لیا گیا لیکن اس موقع پر شازیہ مری نے بیان وزیرمملکت مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی سے منسوب کیا، بلاول نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کہا کہ میں آپ سے نہیں پوچھ رہا، جس پر شازیہ مری نے معذرت کی تو چیئرمین پی پی پی نے انہیں زور دیتے ہوئے کہا ‘تھینک یو، تھینک یو’۔
مذکورہ کلب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور بلاول بھٹو زرداری کے اس رویے پر شدید تنقید کی گئی اور کئی سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ شازیہ مری کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شرمندہ ہو رہی ہیں اور پریشان نظر آ رہی ہیں۔
شازیہ مری نے سوشل میڈیا پر جاری تنقید پر واضح کیا کہ اس واقعے کو ایک پہلو کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل