Saturday, May 16, 2026
 

اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹی فکیشن جعلی قرار

 



حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت کاروباری اوقات کار کی تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت ہی برقرار رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کاروباری اوقات کار میں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل