Loading
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے صرافہ بازار کراچی میں چھاپے کے دوران پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے ڈائریکٹر کراچی زون کو واقعے کی مکمل انکوائری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے کر 48 گھنٹوں کے اندر جامع رپورٹ پیش کی جائے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران پیش آنے والے تمام واقعات، قانونی تقاضوں، متعلقہ شواہد اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مواد کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ایک پروفیشنل ادارہ ہے جو قانون کے مطابق شفاف اور غیر جانبدارانہ کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق واقعے میں ملوث عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل