Saturday, May 16, 2026
 

مودی کے غنڈوں نے خاتون کا سر منڈواکر اور برہنہ کرکے گلی گلی گھمایا؛ ویڈیو وائرل

 



مودی سرکار کے سیاہ کرتوت اور ان کی جماعت کی غنڈہ گردی دنیا بھر میں بھارت کی رسوائی کا سبب بن رہے ہیں۔  کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے ویتھل وادی میں پیش آیا جہاں ایک مندر میں داخل ہونے کی معمولی غلطی پر خاتون کے ساتھ غیرانسانی سلوک برتا گیا۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتہاپسند کارکنوں نے مشتعل ہجوم نے خاتون کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا، گنجا کیا اور کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ حالت میں گلی گلی گھماتے رہتے۔ اس کھلی دہشت گردی پر ضلع تھانے کی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور تاحال کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا گیا جب کہ ملزمان کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں۔ خاتون کو اپنی مد آپ کے تحت بحالی کے مرکز میں داخل کیا گیا ہے۔  سوشل میڈیا پر جب انسانیت سوز عمل کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو پولیس ایکشن میں آئی اور 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔ خیال رہے کہ ریاست مہاراشٹر میں مودی کی جماعت بی جے پی کی برسوں سے حکمرانی قائم ہے جس کے دوران انتہا پسندی کو فروغ دیا گیا۔ اقلیتوں اور خواتین کو تیسرے درجے کا شہری بنادیا گیا ہے۔ بھارت میں مودی سرکار کی امتیازی اور نفرت آمیز پالیسی کے باعث ہجوم کے ہاتھوں معصوم انسانوں کے بہیمانہ قتل کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ کبھی گاؤ ماتا کی رکھشا اور کبھی نچلی ذات کے نام پر آگ و خون کی ہولی کھیلی جاتی ہے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل