Saturday, May 16, 2026
 

کراچی، شادی کی تقریب سے واپسی پر کوسٹر الٹ گئی، 5 خواتین سمیت 11 افراد زخمی

 



شہر قائد کے علاقے شیر شاہ میں تیز رفتاری کے باعث مسافر کوسٹر الٹنے سے 11 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈالڈا کمپنی کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 5 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر میں سوار افراد بلدیہ ٹاؤن سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد لیاری واپس جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کرین کی مدد سے الٹی ہوئی کوسٹر کو سڑک سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل