Loading
شہر قائد میں تھانہ شارع فیصل پولیس نے ناتھا خان پل کے قریب چار رکنی ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار ہونے والے زخمی ملزم کی شناخت محمد کامران کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 11 چھینے گئے موبائل فونز، ایک پستول اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرنے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کا عمل جاری ہے، جبکہ گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل