Loading
پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی 70ویں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق 15 مئی کو بشریٰ انصاری نے اپنی رہائش گاہ پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں شوبز انڈسٹری کے قریبی ساتھیوں کو مدعو کیا گیا۔ تقریب میں روبینہ اشرف، یمنیٰ زیدی، نعمان اعجاز، عمران اشرف، زاویار نعمان اور سید جبران اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوئے۔
تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ بشریٰ انصاری نے مہمانوں کیلئے خود گھر پر کھانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ان کے شوہر اقبال حسین نے بھی دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آکر اس خوشی کو مزید یادگار بنایا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں، جن میں انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ ان کی سالگرہ کی یادگار رات تھی جسے انہوں نے اپنے پسندیدہ دوستوں کے ساتھ گزارا۔
ان کی سالگرہ پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں اور عام سوشل میڈیا صارفین نے بھی انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت مند اور طویل عمر کیلئے دعائیں کیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بشریٰ انصاری پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں، جنہوں نے اداکاری، میزبانی، گلوکاری اور تحریر کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے حالیہ ڈراموں کو بھی ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل