Sunday, May 17, 2026
 

کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب سمندر سے نامعلوم شخص کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد

 



کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب سمندر سے نامعلوم شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب سمندر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد ریاض کا کہنا ہے کہ متوفی کی عمر 35 سال کے قریب معلوم ہوتی ہے اور متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی ہے اورمتوفی کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل