Sunday, May 17, 2026
 

منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

 



منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ایکسپریس نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق 17 اپریل 2018 کو پنکی نے کراچی سے پاسپورٹ حاصل کیا جو 17 اپریل 2023 کو ایکسپائر ہوگیا تھا۔ پنکی نے شناختی کارڈ بھی کراچی سے 6 دسمبر 2016 میں حاصل کیا جس پر ابوالحسن اصفہانی روڈ گلشن اقبال پتا درج ہے۔ پنکی نے نام تبدیل کر کے ایک اور شناختی کارڈ بنوانے کی بھی کوشش کی۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق پنکی کی سفری تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جاری ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جاری ہیں۔ پنکی کے اہلخانہ کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل