Sunday, May 17, 2026
 

پاکستان کی نیٹ ریجنل اسٹابلائزر کے طور پر اہمیت اجاگر

 



امریکا نےدہشتگردی کیخلاف کوششوں میں پاکستان کواہم اورکلیدی شراکت دارقراردےدیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کےسربراہ ایڈمرل بریڈکوپرنےامریکی سینیٹ کی کمیٹی کوبریفنگ دیتےہوئےکہا کہ پاکستان انسداد دہشتگردی کا ایک قابل اعتماد شراکت دارہے جوخطےمیں داعش خراسان کیخلاف جنگ میں کلیدی حیثیت رکھتاہے۔ سربراہ امریکی سینٹکام نے کہا کہ اسلام آبادکیساتھ ہماری مضبوط فوجی شراکت داری کےنتیجےمیں دہشتگردوں کیخلاف ٹھوس نتائج حاصل ہوئے، یہ ٹھوس اورباہمی کامیابیاں پاکستان اورامریکہ کی دیرینہ دوستی اورمشترکہ عزم کابراہ راست عکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارےوسطی ایشیائی شراکت داربھی افغان طالبان میں افغانستان سےپنپتی دہشتگردی کے خطرات پرمحتاط نظر رکھےہوئےہیں۔ دہشتگردانہ سرگرمیوں اورعلاقائی سیکیورٹی خطرات کےباعث افغانستان واشنگٹن کی توجہ کا محور ہے۔ سربراہ امریکی سینٹکام کا مزید کہنا تھا کہ افغان سرزمین پردہشتگردوں کی مسلسل موجودگی کےباعث افغانستان امریکی نگرانی کی فہرست میں بدستورپہلے نمبرپرہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل