Monday, May 18, 2026
 

راولپنڈی میں کار لفٹر گینگ گرفتار، 12 مسروقہ گاڑیاں برآمد

 



راولپنڈی: آرگنائزڈ کرائم یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 12 مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔ زیر حراست ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کے بعد ان میں ٹمپرنگ کرکے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں جعلی دستاویزات کے ذریعے فروخت کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے انکشاف اور نشاندہی پر مزید مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ گینگ کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل