Loading
باکو: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آذربائیجان کے سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئیں جہاں انہوں نے انٹرنیشنل "ورلڈ اربن فورم" میں شرکت کی۔
ورلڈ اربن فورم آمد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور ان کی اہلیہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا۔ صدر الہام علیوف اور ان کی اہلیہ نے مریم نواز کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنائی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف باکو اولمپک اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے ورلڈ لیڈرز سمٹ سے کلیدی خطاب کریں گی جس میں وہ پنجاب حکومت کے فلیگ شپ ہاؤسنگ پروگرام "اپنی چھت، اپنا گھر" کو عالمی سطح پر پیش کریں گی۔
حکام کے مطابق پنجاب کا سستا ہاؤسنگ ماڈل پاکستان پویلین میں بین الاقوامی مندوبین کے سامنے بطور کیس اسٹڈی پیش کیا جائے گا، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے ہاؤسنگ اقدامات کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل