Monday, May 18, 2026
 

بجلی ایک روپیہ 93 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

 



سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپیہ 93 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، جون میں سہ ماہی میں کمی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے اضافے کو ملا کر خالص ریلیف 20  پیسے فی یونٹ رہ سکتا ہے، حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی سماعتوں کے بعد ہوگا۔ پاور ڈویژن کے مطابق اپریل 2026ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 73 پیسے اضافہ بنتا ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ کمی بنتی ہے، بروقت موثر اقدامات سے جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق  بجلی صارفین کو 5 سے 6 روپے فی یونٹ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ سے بچالیا ہے، ایل این جی کی بندش اور مہنگے فرنس آئل کے استعمال کے باوجود بجلی صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا، پاور ڈویژن نےصارفین کو ممکنہ 38ارب روپے کو اضافی بوجھ سے بچالیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کو 1.73روپے  فی یونٹ کے اضافے پر روکا گیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل، بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافے اورا سپیشل پیکج کی بدولت صارفین کو ریلیف دیا گیا، مقامی گیس کی اضافی فراہمی، درآمدی کول پلانٹس سے پیداوار سے لوڈمنیجمنٹ کو کم کیا گیا، پہلی سہ ماہی میں بجلی صارفین کو 65 ارب روپے کی واپسی ممکن ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق پہلی سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی بدولت صارفین کو 1.93 روپے فی یونٹ ریلیف ہے، سسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے اثرات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے، بلکہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود مزید ریلیف بھی فراہم کیا ہے، آئندہ ماہ ریفرنس ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا بلکہ تقریباً 20 پیسے تک ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل