Loading
ایران کی قومی فٹبال ٹیم 2026 فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ترکیہ روانہ ہوگئی جہاں وہ آخری دوستانہ میچز کھیلنے کے ساتھ امریکا جانے کے لیے ویزا کارروائی بھی مکمل کرے گی۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم انطالیہ میں تربیتی کیمپ لگائے گی اور وہاں دو وارم اپ میچز کھیلنے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کی ٹیم 22 مقامی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف پر مشتمل ہے جبکہ ہیڈ کوچ امیر قلعه نوی نے کہا ہے کہ کھلاڑی ترکیہ میں امریکی ویزا درخواستیں بھی جمع کروائیں گے۔
ایران کی ورلڈ کپ میں شرکت ایسے وقت میں ہورہی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ تنازعات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث ایران نے پہلے اپنے میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کرنے کی تجویز دی تھی، تاہم فیفا نے ٹورنامنٹ شیڈول میں تبدیلی سے انکار کردیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایران کی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے کہا تھا کہ انہیں کھیلنے دیں جبکہ امریکی حکام نے واضح کیا کہ مسئلہ کھلاڑیوں کا نہیں بلکہ بعض آفیشلز کے ممکنہ سیاسی روابط کا ہوسکتا ہے۔
فیفا حکام اور ایرانی فٹبال فیڈریشن کے درمیان حالیہ ملاقاتوں کے بعد ایران کی ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات مزید مضبوط ہوگئے ۔ ایران گروپ مرحلے میں نیوزی لینڈ، بیلجیئم اور مصر کے خلاف میچز کھیلے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل