Loading
واہ کینٹ میں 55ویں نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
افتتاحی روز کھیلے گئے میچوں میں واپڈا، آرمی، ایئر فورس اور نیوی نے کامیابی حاصل کی۔ واپڈا نے اے ایس ایف کو سخت مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی جس کے سیٹس کا اسکور 23-25، 17-25 اور 21-25 رہا۔
آرمی نے ایچ ای سی کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ 0-3 سے اپنے نام کیا، سیٹس 16-25، 23-25 اور 20-25 رہے۔
ایئر فورس نے اے جے کے کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے شکست دی جبکہ نیوی نے گلگت بلتستان کے خلاف بھی 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ مقابلے پی او ایف اسپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل