Monday, May 18, 2026
 

وقت تیزی سے نکل رہا ہے، ایران فوری معاہدہ کرے ورنہ اس کے پاس کچھ نہیں بچے گا؛ ٹرمپ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں ایک بار پھر ایران کو تباہ کردینے کی دھمکی دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اُسے فوراً معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ ان کے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچے گا۔ آج ہی ایران کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت پاکستان کی ثالثی کے ذریعے جاری ہے اور دونوں فریقین نے ایران کی حالیہ تجویز پر اپنے اپنے ردعمل اور آراء بھی ارسال کر دی ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ اس حالیہ پیش رفت کے باوجود امریکا کے ساتھ اختلافات تاحال برقرار ہیں تاہم رابطے کا سلسلہ منقطع نہیں ہوا۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ منگل کو اپنے اعلیٰ قومی سلامتی مشیروں کے ساتھ اہم اجلاس کریں گے جس میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے لیے زبردست جنگی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور یہ نئے حملے بس کچھ دن میں شروع ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں جوہری توانائی کے ایک پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ متحدہ عرب امارات نے اس واقعے کو انتہائی خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کا الزام ایران یا اس کے حمایت یافتہ گروہوں پر عائد کیا ہے۔ اسی دوران سعودی عرب نے بھی اعلان کیا کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 3 ڈرون تباہ کر دیے ہیں۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل