Monday, May 18, 2026
 

پالک: صحت، خوبصورتی اور توانائی کا خزانہ

 



پالک کو صحت بخش سبزیوں میں نمایاں مقام حاصل ہے کیونکہ یہ جسم کو متعدد ضروری وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس فراہم کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق پالک آنکھوں کی صحت، دل کی مضبوطی، ہڈیوں کی طاقت، بہتر نظامِ ہاضمہ، جلد کی خوبصورتی اور بالوں کی صحت کے لیے بےحد مفید ہے۔ پالک میں آئرن، فائبر، وٹامن اے، وٹامن سی، کیلشیم اور فولک ایسڈ وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ اجزا خون کی کمی دور کرنے، قوت مدافعت بہتر بنانے، قبض سے نجات دلانے اور جلد کو تروتازہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پالک میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو قبل از وقت بڑھاپے، جلدی مسائل اور مختلف بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل