Loading
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی حالات کو جواز بنا کر عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، آج عام آدمی اپنی محنت کی کمائی سے بچوں کی تعلیم اور دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنے سے بھی قاصر ہو چکا ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کو کراچی پریس کلب کے پروگرام ’’میٹ دی پریس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پرپریس کلب کے قائم مقام صدر ارشاد کھوکھر، سیکرٹری اسلم خان، خازن عمران ایوب، جوائنٹ سیکرٹری فاروق سمیع، ممبر گورننگ باڈی عبدالجبار ناصر، اختر سومرو، شیما صدیقی، جاوید مہر سمیت پریس کلب کے ممبران اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
مولانا فضل الرحمان نے ملکی سیاسی صورتحال، جمہوریت، آئین، سویلین بالادستی، امن و امان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی عروج پر ہے، خصوصاً بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورتحال تشویشناک رخ اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہیں علیحدگی کی باتیں ہو رہی ہیں تو کہیں بزورِ شمشیر شریعت نافذ کرنے کے نعرے لگ رہے ہیں، جبکہ دیہی سندھ میں ڈاکوؤں کا راج قائم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران طبقات نہ امن و امان کے قیام میں سنجیدہ ہیں اور نہ ہی عوامی معاشی مسائل کے حل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جے یو آئی (ف) سربراہ نے کہا کہ عام آدمی اپنی محنت کی کمائی سے بچوں کی تعلیم اور دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنے سے بھی قاصر ہو چکا ہے، جبکہ مہنگائی کے بوجھ تلے عوام کو مسلسل دبایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی حالات کو جواز بنا کر عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سنگین سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی بحرانوں کی لپیٹ میں ہے، حکمران عوامی مسائل، امن و امان اور معیشت کی بہتری کے حوالے سے سنجیدہ دکھائی نہیں رہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں مارشلائی ادوار میں تباہی آئی اور آئین میں تبدیلیاں ہوتی رہیں، الیکشن دوبارہ اور شفاف ہونے چاہیئں، ہم جمہوریت کے لئے تحریک چلارہے اور جمہوریت کیوں کمزور ہورہی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست دان ہی کمپرومائز کرتے ہیں اس وجہ سے جمہوریت کا یہ حال ہے، کسی سے انتخابی انتحابی اتحاد نہیں ہورہا نہ پی ٹی آئی سے مذاکرات ہورہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل