Monday, May 18, 2026
 

افغانستان سے جس جگہ سے حملہ ہوا تو جواب بھی وہیں دیا جائے گا، وزیر دفاع

 



وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغانستان کی جس جگہ سے ہم پر حملہ ہوگا ہم بھر پور جواب دیں گے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، افغانستان کو ہدایت دہلی سے ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہندوستان ہاں نہیں کرے گا وہ کسی جگہ نہیں آئیں گے، افغانستان نے تین دفعہ میرے سامنے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے کی تحریری یقین دہانی سے انکار کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ افغان حکام نے مجھے کہا کہ زبانی یقین دہانی کراتے ہیں تحریری طور پر یقین دہانی نہیں کروا سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان کی جس جگہ سے پاکستان پر حملہ ہوا تو پھر وہیں پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ ووٹر کی عمرکم کرنے کی کسی تجویز سے متعلق مجھے معلوم نہیں ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل