Loading
ترکیہ کے جنوبی صوبے مرسین میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح حملہ آور نے ضلع ترسوس میں پہلے ایک ریسٹورنٹ کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں ریسٹورینٹ کا مالک اور ایک ملازم شامل ہے۔ حملہ آور نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ باہر نکلتے وقت راہگیروں پر فائرنگ کی۔
جس کے نتیجے میں ایک چرواہا اور ایک ٹرک ڈرائیور گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور گاڑی میں فرار ہوگیا اور راستے میں بھی فائرنگ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ تآحال واقعے کے محرکات کا بھی پتا نہ چل سکا۔
ترک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ جس کے لیے ہیلی کاپٹروں اور خصوصی فورسز کی مدد سے مختلف علاقوں میں تلاشی کا عمل جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل