Monday, May 18, 2026
 

گورنر سندھ کا امدادی مشن پر جانیوالے سعد ایدھی کی اسرائیل میں گرفتاری پر تشویش کا اظہار

 



گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے امدادی مشن پر جانے والے سعد ایدھی کی اسرائیل میں گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا یے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو روکنا عالمی انسانی اقدار اور قوانین کے خلاف ہے۔سعد ایدھی اور ان کے ساتھی مظلوم فلسطینی عوام کے لئے خوراک، ادویات اور امدادی سامان لے کر جا رہے تھے۔ فلاحی رضاکاروں کی گرفتاری انسان دوستی کے جذبے کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔عالمی برادری فوری نوٹس لے اور امدادی کارکنوں کی محفوظ رہائی یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم انسانیت کی خدمت کرنے والے ہر فرد کے ساتھ کھڑی ہے۔  گورنر سندھ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مدد کے لئے اٹھنے والی ہر آواز انسانیت کی آواز ہے۔سید محمد نہال ہاشمی  نے کہا کہ ایدھی خاندان نے ہمیشہ مذہب، رنگ اور نسل سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کی ہے۔ انسانیت کی خدمت کا سفر رکاوٹوں سے نہیں رکتا، یہ جذبہ مزید مضبوط ہو کر ابھرتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل