Loading
گڑھی شاہو میں پالتو کتے کے حملے میں 6 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا پولیس نے کتے کی مالکن کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ گڑھی شاہو کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے پالتو کتے کو سیر کروا رہی تھی کہ اچانک کتے نے قریب موجود 6 سالہ زین العابدین پر حملہ کر دیا۔
کتے کے حملے کے نتیجے میں بچے کے چہرے پر گہری خراشیں جبکہ بازو اور ہاتھ پر شدید زخم آئے۔
واقعے کی اطلاع 15 پر موصول ہوتے ہی گڑھی شاہو پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد خاتون کو موقع سے حراست میں لے لیا گیا جبکہ اہلخانہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی موصول ہو گئی ہیں جن میں خاتون کو کتے کے ساتھ جاتے اور حملے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل