Loading
شہر قائد کے علاقے لانڈھی جوگی موڑ کے قریب کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل چلانے والی نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی جوگی موڑ کے قریب کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
ایس ایچ او شاہ لطیف ممتاز مروت نے بتایا کہ متوفیہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے جا رہی تھی کہ وہاں سے گزرنے والی کوچ کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی تاہم پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور امجد کو گرفتار کر کے کوچ اور متوفیہ کی موٹر سائیکل کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔
انھوں نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 25 سالہ حرا کے نام سے کی گئی جو کہ جوگی موڑ کے قریب کی رہائشی بتائی گئی ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
دوسری جانب شہر میں ٹریفک کے جان لیوا خوانی حادثات میں یکم جنوری سے اب تک ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن شاہد چھیپا کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 390 افراد جاں بحق ہوئے جس میں 293 مرد ، 49 خواتین ، 37 بچے اور 11 بچیاں شامل ہیں جبکہ ٹریفک حادثات کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار 304 افراد زخمی بھی ہوئے۔
زخمیوں میں 3 ہزار 301 مرد، 742 خواتین، 195 بچے اور 66 بچیاں بھی شامل ہیں۔
ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق شہر میں ہیوی ٹریفک سے پیش آنے آنے والے جان لیوا ٹریفک حادثات کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے ۔
اب تک رواں کے دوران اب تک ہیوی گاڑیوں سے پیش آنے والے جان لیوا ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 128 افراد لقمہ اجل بن گئے جس میں سب سے زیادہ 62 افراد ٹریلر کی ٹکر سے پیش آئے جبکہ واٹر ٹینکر سے 34 افراد ، مزدا اور بس کی ٹکر سے 13 ، 13 افراد جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے 6 افراد زندگی سے محروم ہوگئے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل