Loading
انمول عرف پنکی سے جڑے منشیات کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ منشیات ڈیلروں کو حراست میں لے لیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں افراد غیر ملکی افریقی باشندے ہیں جو لاہور میں سرگرم تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد مبینہ طور پر پنکی کے منشیات نیٹ ورک کا حصہ تھے اور شہر میں منشیات کی سپلائی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث رہے۔
تفتیشی حکام نے پنکی کے موبائل نیٹ ورک اور رابطوں کا ریکارڈ حاصل کرکے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے دورانِ تفتیش ہونے والے اہم انکشافات کی روشنی میں مزید چھاپوں اور گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں موجود ممکنہ سہولت کاروں کی معلومات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل