Loading
وائلڈ لائف رینجرز لاہور نے عید پر کالے ہرن کی قربانی کا اعلان کرنے والے شہری کو گرفتار کرکے سات کالے ہرن برآمد کرلیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق باغبان پورہ کے رہائشی عثمان افضل نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کیں اور اعلان کیا کہ عید الاضحی پر وہ کالے ہرن کی قربانی دے گا۔
ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجرز مدثر حسن کی ہدایت پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور محمد وسیم نے عدالت سے سرچ وارنٹ کے بعد اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم عثمان افضل ولد محمد افضل کے گھر چھاپہ مار کر وہاں غیر قانونی طور پر رکھے سات زندہ نایاب کالے ہرن برآمد کرکے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ملزم کے خلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی جارہی ہے جبکہ بازیاب کیے گئے تمام ہرنوں کو عدالتی حکم پر سفاری زو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل