Loading
ترکیہ میں ایک ایسا ریسٹورنٹ ہے جہاں صحت بخش شاہی کھانے تیار کیے جاتے ہیں اور یہ بالخصوص سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
تفصیلات کے مطابق 15ویں صدری میں ترکیہ کے موجودہ دارالحکومت انقرہ کو فتح کرنے اور سالوں تک حکمرانی کرنے والے سلطان اوٹومن کی زندگی اور کھانوں کا خوب چرچا ہے۔
پاکستان میں عثمانیہ سلطنت کے حوالے سے اردو زبان میں ڈرامے نشر ہونے کے بعد ناظرین کو شاہی خاندان کی زندگیوں کے بارے میں جاننے کا خصوصی موقع ملا۔ حال ہی میں ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف نے ترکیہ کا دورہ کیا جہاں وہ ایسے مشہور ریسٹورنٹ پہنچے جہاں شاہی خاندان والے کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔
یہ غذائیت کے اعتبار سے بھرپور اور صحت بخش ہوتے ہیں کیونکہ ترکیہ کے بادشاہ اور بالخصوص سلطان اوٹومن اپنی کھانوں میں خصوصی طور پر اس بات کا خیال رکھتے تھے۔
انقرہ میں شاہی کھانے تیار کرنے والے ریسٹورنٹ دیرالیہ اوٹومن کے ہیڈ شیف نجاد الماس نے بتایا کہ یہ عثمانی محل کے شاہی کھانوں کا ریسٹورنٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محلوں میں سلاطین کا کھانا عام لوگوں سے کچھ مختلف ہوتا تھا کیونکہ وہ ذائقے کے ساتھ صحت پر بھی توجہ مرکوز رکھتے تھے۔
شاہی کھانوں میں گوشت، پھل، خشک میوہ جات اور مصالحے شامل ہوتے تھے اور ہم کسی بھی پکوان میں ان چیزوں کو شامل کرتے ہیں، یہاں آنے والا جو بھی کھاتا ہے اُس کا احساس اور تجربہ منفرد ہوتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل